صنعاء،28مارچ(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)جنوبی یمن میں حکومت کے زیر استعمال ایک کمپاؤنڈ پر کیے گئے ایک خودکش حملے میں کم از کم گیارہ افراد کی ہلاکت ہوئی ہے۔ بین الاقوامی طور تسلیم شدہ یمنی حکومت کے مطابق خود کش حملہ آور بارود سے بھری اپنی منی ویگن کے ساتھ حکومتی احاطے میں داخل ہونا چاہتا تھا۔ تاہم وہاں پر موجود سکیورٹی اہلکاروں نے اس کی یہ کوشش ناکام بنا دی ، جس کے بعد ویگن کے پیچھے چھپے پانچ عدد جہادیوں اور محافظوں کے مابین جھڑپ ہوئی۔ یہ حملہ لحِج صوبے کے علاقے الحوطا میں کیا گیا۔ القاعدہ کے حامی جہادی گروپ انصار الشریعہ نے اس حملے میں کئی کو ہلاک اور درجنوں کو زخمی کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔